نبی پاک محمّد نے فرمایا ہے روزہ گناہوں سے بچنے کیڈھال ہے اور روز محشر یہ مومن کے چہرے پر نور .اور حسسن و



نبی پاک محمّد نے فرمایا ہے روزہ گناہوں سے بچنے کیڈھال ہے اور روز محشر یہ مومن کے چہرے پر نور .اور حسسن و جمال ہے. روزہ رحمتوں کا وہ الاؤ ہے کہ جسمیں تپ کر انسان کا دل اور روح پاک ہو جاتے ہیں -اوریہ با ایمان لوگوں کو دوزخ سے بچا لیتا ہے. رمضان مسلمانوں کے لیے انعام اور رحمتوں کا مہینہ ہے -جن رحمتوں کو سمیٹنے کے لیے زیادہ محنت نہی کرنی پڑ تی. کیونکہ خدا کا فرمان ہے
ا س ماہ میں ملا یکہ رحمتوں کا خزانہ لیے پکارتے ہیں- ہے کوئی رحمتیں سمیٹنے والا ہے کوئی بخشیش مانگنے والا ہے کوئی رب سے نبی سے سچی لو لگانے والا ہے
نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان خدا کا مہینہ ہے اس مہینے میں خدا بندوں کی بخشش کے بہانے ڈھوںتا ہے – تاکہ وہ اپنی نعمتیں تمام کرے اور وہ فلاح پائیں – خدا کرے سب مسلمان اس مہینے کو پائیں دل کی گہرایوں سے خدا کا شکر ادا کریں او ر راتوں کو قیام کریں – دوسروں کی بھوک پیاس کا احساس کریں اور ضروریات ٠کا خیال رکھیں تاکہ ماہ صیام کی اصل روح کو پا سکیں – اور اس ماہ میں نکیاں کما سکیں اور دوزخ کی آگ سے نجات کا پروانہ حاصل ہو اور خدا کا قرب حاصل ہو
آمین

Post a Comment

0 Comments